ظفر مندی
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - فتح یابی، نصرت، کامیابی۔ "کامیابی و ظفر مندی اختیار خداوندی ہے۔" ( ١٩٨٤ء، قلمرو، ١٣١ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'ظفر' کے ساتھ فارسی لاحقہ 'مند' لگا کر 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٤ء کو "قلمرو" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - فتح یابی، نصرت، کامیابی۔ "کامیابی و ظفر مندی اختیار خداوندی ہے۔" ( ١٩٨٤ء، قلمرو، ١٣١ )
جنس: مؤنث